چترال (بشیر حسین آزاد) دینی جماعتوں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام پر مشتمل انتخابی اتحاد نے ضلع ناظم اور تحصیل چترال کی نظامت اپنے نام کنفرم کرنے کے بعد تحصیل مستوج کی نظامت بھی اپنے قابو میں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہفتے کے روز رات گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر مغفرت شاہ ، جے ۔یو ۔آئی کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی ، مولانا عبدالشکور اور دوسروں نے اعلان کیا کہ مستوج تحصیل میں آزاد امیدوار فخرالدین کا جے۔یو۔آئی میں شمولیت اور کھوت وارڈ سے پی پی پی کے ٹکٹ پر کامیاب واحد امیدوار شیربہادر کی غیر مشروط حمایت کے بعد تحصیل کونسل مستوج کے 16کے ایوان میں جے۔یو۔آئی کو 9ارکان کی مطلوبہ تعداد حاصل ہوگئی ہے۔ انہوں نے تحصیل نظامت کے لئے مولانا محمد یوسف اور نائب نظامت کے لئے فخرالدین کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اس موقع پرفخرالدین اور شیر بہادر نے اپنی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں جے۔یو۔آئی کے ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی نے کہا کہ ضلع نائب ناظم اورتحصیل چترال کے ناظم کے ناموں کا اعلان چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کیا جائے گاجس کے بعد سیاسی مطلع مکمل طور پر صاف ہوگا اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم