پیڈو بجلی گھر ریشن متاثرین

بجلی گھر متاثرین کا حکومت سے بلوں میں رعایت دینے کا مطالبہ

چترال (بشیرحسین آزاد) اپر چترال میں ریشن گاؤں میں قائم تنظیم متاثرین بجلی گھر کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریشن میں پیڈو کے بجلی گھر کی تعمیر کی وجہ سے گاؤں کو پہنچنے والی دائمی نوعیت کے نقصانات کے پیش نظر بجلی کے بلوں میں خصوصی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔  اہالیان ریشن کی موقف کے ساتھ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دوسرے متعلقہ حکام نے اصولی طور پر اتفاق کیا تھا اور اس کا فیصلہ 5 اکتوبر کو نیپرا کے اجلاس میں متوقع ہے۔

منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید سردار حسین شاہ، صاحب الرحمن، ڈاکٹر ولی، عبدالرب، عبدالغفار، قربان خان، نادر جنگ، محمد نبی خان، ویلج چیرمین اشفاق احمد، عارف اللہ، شہزاد احمد، عزیز الدین، نیاز الدین، شہزادہ منیر، نور عالم، چراغ الدین اور دوسروں نے کہاکہ 1990ء.2 ۔4میگاواٹ ہائیڈل پاؤرپراجیکٹ کی تعمیر کے بعد سے اہالیان ریشن مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہوئے ہیں جس سے ان کی معیشت سے لے کر صحت تک کے ناقابل پیچیدہ مسائل جنم لیا جن سے وہ اب تک بدترین متاثر ہیں لیکن اس کے بدلے میں انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریشن پاؤر اسٹیشن کا ہیڈ گاؤں سے بلند سطح پر واقع ہونے کی وجہ سے ڈیم سے اوپر واقع ریشن گاؤں کا ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی جس سے ان کی معیشت برباد ہوکر رہ گئی جبکہ بجلی گھر کی ٹنل کی تعمیر کے دوران ملبہ کو ریشن کے نالہ میں ڈالنے سے اس کی سطح بلند ہوگئی اور تب سے کئی مرتبہ ریشن گاؤں تاریخ کے بد ترین سیلاب کا شکار ہوا اور درجنوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئے اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی سیلاب برد ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ گاؤں کو پینے کے لئے سپلائی کی جانے والی پانی کو پہلے بجلی گھر کے پاؤر چینل میں ڈال دیا جاتا ہے اور اس کی نکاسی کے بعد گاؤں کو مہیا کیا جاتا ہے جو کہ زہر آلود ہوکر مختلف نوعیت کی بیماریاں پھیلا رہی ہے جن میں کینسر بھی شامل ہے۔

معززین ریشن نے کہاکہ ان دائمی مسائل کی بنا پر ریشن کے متاثرین بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت کے لئے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ 5اکتوبر کو نیپرا کے اجلاس میں ان کا مطالبہ تسلیم کرکے انہیں 8اکتوبر کے جلسے میں شکر گزاری کا موقع دیا جائے گا جو کہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ معززین ریشن نے اہالیان ریشن کی اس فریاد کو ارباب اقتدار تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے پر سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اہالیان کا بنیادی مطالبہ اس سال کی ماہ مئی سے پرانی نرخ پر بجلی کی فراہمی ہے اور اس مطالبے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *