Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

گاڑی چور گرفتار

ایس۔آئی بلبل حسن نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال کا چارچ سنبھالتے ہی چوری کے ورداتوں میں ملوث گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔ 

تھانہ سٹی چترال میں علاقہ گولدور سے ایک گاڑی از قسم فیلڈر کے چوری کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال بلبل حسن نے اپنے زیر نگرانی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔

تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے عمل جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو علاقہ دروش سے برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ سٹی چترال میں آئے روز گاڑیوں سے بیٹریاں نکال کر چوری کیا جاتا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے چوری کے وردات میں ملوث ملزمان کو مال مسروقہ جن میں (چوری شدہ بیٹریاں اور چوری کے وردات میں استعمال شدہ موٹرسائیکل) کروپشٹ بازار کبارخانے سے برامد کرکے پورے ورداتوں میں ملوث پورے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ لوئر پولیس۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!