Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

آوی دوما دومی میں ائریگیشن چینل بحال کر دی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹوڈے) گذشتہ مہینوں سے بونی ٹو شندور روڈ کی تعمیر کی وجہ سے آوی دوما دومی کے مقام پر روڈ کی کٹائی سےائریگیشن چینل مکمل طور پر ملبہ ڈالنے کی وجہ سے بند تھا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی تھی۔

زرعی زمینات، پھلدار و غیر پھلدار پودے مکمل طور پر خشک ہو تے جار ہے تھے۔ چونکہ سینٹر فلک ناز کا دورہ اپر چترال کے موقع پر علاقہ مکیوں کا پر ُزور مطالبہ تھا کہ روڈ کی تعمیر کے دوران ائریگیشن چینل میں ملبہ ڈالنے کی وجہ سے پانی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوئی ہے لہذا اس کو فوری بحال کی جاے۔
اس موقع پر سینٹر فلک ناز نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور این ایچ اے کے حکام بالا کو چینل کی بندش کی وجہ سے علاقے کی مجبوری اور پیدا شدہ نقصانات سے اگاہ کیا جس پر این ایچ اے نے فوری طور پرمذکورہ ائریگیشن کی بحالی کا بندوبست کیا اور گذشتہ دنوں سے پورے چینل کو مکمل صاف کر کے پانی کی ترسیل کو بحال کیا۔
علاقہ مکینوں نے سنیٹر فلک ناز کا خصوصی شکریہ ادا کیے کہ انہوں نے اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے میں کردار ادا کیے اور ساتھ ساتھ این ایچ اے کے حکام بالا کے بھی مشکور ہو ہیں کہ انہوں نے علاقے کے مجبوری کو مد نظر رکھتے ہوئے چینل کی بحال میں فوری کام کا آغاز کر دیا۔  

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!