Protest against poor service of Telenor

لاسپور میں ٹیلی نار کے ناقص سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاسپور میں ٹیلی نار کے ناقص سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ایک ہفتے میں سروس بحال کرنے کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرے میں سابق امیدوار تحصیل چیرمین شپ مستوج سہروردی خان یفتالی, چیرمین وی سی ہرچین, بروک شیراعظم, چیرمین سورلاسپور محمدوزیر خان و چیرمین وی سی رامن, گشٹ کے علاوہ علاقے کے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ عماٸیدیں نے وزیراعلیٰ محمودخان, ایم این اے چترال عبدولاکبر چترالی و ڈپٹی کمشنر لور و اپر چترال سے فوری مداخلت کرکے سروس میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے اندر سروس بحال نہ کرنے کی صورت میں ٹیلی نار کے ٹاور کو اتار دیا جاٸے گا۔

مقررین نے کہا کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ تھانہ میں کٸی بار درخواست دی ہے لیکن کوٸی عمل درامد نہیں ہوا۔ اب عوام خود ایکشن لینے پر مجبور ہوگٸی ہے۔ ٹیلی نار کے ناقص سروس کی وجہ سے صارفین تنگ آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.