Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم کا آغاز

بونی: (ایم اصف)

آج ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر قیصر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ویکسینیشن مہم کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی فرمان ولی، پروگرام کے کورڈینیٹر ڈاکٹر قیصر، ڈاکٹرز، ھیلتھ اسٹاف، سکولوں کے اساتذہ، بچے اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر  ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو ویکسین بھی لگائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خسرہ کی بیماری کی وجہ سے سالانہ ہزاروں  افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں اور بدقسمتی سے ان میں اکثریت کم عمر بچوں کی ہے۔ خسرہ اور روبیلا کے خلاف ٹیکہ لگوا  کر ان بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ 15 نومبر سے 27 نومبر تک خسرہ اور روبیلا کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری رہے گا اور اس دوران 5 سال سے 15 سال تک کے بچوں کو یہ  ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔

یہ ٹیکے مختص سنٹرز، ھسپتالوں، مساجد اور جماعتوں میں لے جاکے لگوائے جا سکیں گے۔ انہوں والدین کو تاکید کی کہ اپنے بچوں کو انب یماریوں سے بچاؤ کیلئے ٹیکے ضرور لگوائیں۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی نے خسرہ اور روبیلا کے نقصانات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ٹیکے لگونے کیلئے متعلقہ سنٹرز ضرور لے کر جائیں۔

اس سے پہلے سکول بچوں، اساتذہ، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ھیلتھ اسٹاف نے واک کا اہتمام بھی کیا۔ بچوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے مہم کے متعلق معلومات درج تھے۔
پروگرام کے آخر میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی اور پروگرام کو آرڈینٹر ڈاکٹر قیصر نے حالیہ ویکسینیشن مہم کے متعلق ویڈیو پیغام بھی دیا۔
 

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!