زلزلہ سے متاثرہ چپاڑی کے عوام کا امدادی چیک نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔

chapali ایک مقامی شحص نے بتایا کہ ایک آرامشین کا صرف چند گز دیوار گرچکا ہے مگر عبد الغفور تحصیلدار نے اسے جائزہ کے کاغذات میں اسے ایک مکمل تباہ شدہ مکان ظاہر کیا ہے جسے دو لاکھ روپے کا چیک ملا ہے اور اسے گھر کے جزوی نقصان پر ایک لاکھ روپے کا ایک اور چیک بھی ملنا تھا مگر عوام کی شکایت پر اسے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فدا محمد نامی شحص کے کئی مکانات تباہ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک اسے نہ ریلیف سامان ملا نہ ہی اسے امدادی رقم کا کوئی چیک ملا ہے۔اس گاؤں کی واحد خاتون کونسلر بھی ان متاثرین میں سے ہے مگر اسے بھی امدادی کاروائی میں نظر انداز کیا گیا ہے ابھی تک اسے کوئی چیک نہیں ملا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے بعض منظور نظر افراد کے گھروں میں غلط طریقے سے بھی چیک دئے ہیں اور بعض گھروں میں ایک سے زائد چیک بھی دئے گئے ہیں مگر بعض حقدار اور متاثرین کو باالکل نظر انداز کیا گیا ہے جو سراسر بے انصافی ہے۔ ان لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہم بار بار تحصیلدار اور ضلعی انتظامیہ کے دفتروں کا چکر لگاتے رہتے ہیں مگر ابھی تک کوئی سروے ٹیم نہیں آیا تاہم ان کو جب یہ پتہ چلا کہ میڈیا ٹیم آرہا ہے تو کل سے انہوں نے گھر گھر سروے تو شروع کیا ہے مگر بعض لوگوں کو پھر بھی نظر انداز کیا ہے۔ چپاڑی کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں امدادی چیک کی تقسیم کے سلسلے میں تحقیقات کرے اور جن لوگوں کو غلط چیک دئے گئے ہیں ان کے حلاف اور سرکاری عملہ کے حلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کو ابھی تک امدادی رقم کی چیک نہیں ملی انہیں فوری طور پر یہ امدادی رقم دی جائے تاکہ برف باری سے پہلے وہ اپنے تباہ شدہ مکانات کو دوبارہ تعمیر کرے تاکہ اپنے بچوں کو سردی کی شدت سے بچائے۔]]>

One Reply to “زلزلہ سے متاثرہ چپاڑی کے عوام کا امدادی چیک نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔”

  1. Bhai sab, Principal ko chahiya siast kernay k bajai awam k bachon ko parhai, ihtijaj k liya siasi log kam hay kia ap b maidan may agai ho.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *