Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Enrollment walk held in Drosh

دروش(بشیر حسین آزاد) محکمہ تعلیم ضلع چترال کی طرف سے سالانہ داخلہ مہم کے سلسلے میں دروش میں ایک تاریخی واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معین الدین خٹک، جنرل منیجر این سی ایچ ڈی محمد افضل اور دیگر افسران نے شرکت کیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ ہائیر سیکنڈری سکول دروش سے شروع ہو کر پرانا بازار میں ہائی سکول سے ہوتے ہوئے نیو بازار چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ڈی ای او معین الدین خٹک اور قاری جمال عبدالناصر نے واک کے شرکاء سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ڈی ای او معین الدین خٹک نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی حالت بہت بہتر ہوچکی ہے، سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ قابل اور ٹرینڈ اساتذہ دستیاب ہیں جس سے لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ہم سب کو ملکر بچوں اور بچیوں کو انکا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے۔

واک میں ڈی ای او معین الدین خٹک، جی ایم این سی ایچ ڈی محمد افضل، اے ڈی او محبوب الٰہی، پرنسپل انوار الدین، قاری جمال عبدالناصر، استاد سردار حسین کے علاوہ مختلف سرکاری سکولوں کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!