چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال ایسوسی ایشن فار ماونٹین ایریا ٹورزم(کمیٹ) کی ثقافتی ٹیم نے اسلا م آباد کے لوک ورثہ شکر پڑیاں میں منعقد ہونے والے لوک میلہ 2015 میں شرکت کی ۔
ٹیم میں آفتاب عالم ، منصور علی شباب ،اقبال نبی، رحمت الدین، فدا حسین ، سلطان حسین ،رحمت نواز ،مجیب الرحمن، جمیل احمد اور دستکار ی کے ماہرین شامل تھے ۔
لوک میلہ کی افتتاحی نشست میں اعظم خان سکرٹری ثقافتی ورثہ مہمان خصوصی تھے ۔آخری دن سینیٹ کے چےئر مین میاں رضا ربانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اور انعامات تقسیم کئے ۔کمیٹ چترال کی ٹیم نے ثقافتی مجلسوں میں کھوار گیتوں کے ساتھ موسیقی او ر رقص کا روایتی مظاہر ہ پیش کیا ۔
اندرون ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں او غیر ملکی سفیروں نے آفتاب عالم کی ستار نوازی اور منصو ر علی شباب کی گلوکاری کی داد دی ۔چترال پے ویلین پر ثقافتی فن کے مظاہر ے کے ساتھ اوپن ائیر تھیٹر میں بھی چترالی فنکاروں کے پروگرام ہوئے ۔نیز لوک ورثہ کے سٹوڈیو میں توثیق حید ر نے ان کی ڈاکو مینٹری بھی ریکارڈ کروائی ۔چترال کی کھوثقافت کے تحفظ اور فروغ کیلئے کمیٹ کو امریکی عوام ،یوایس ایڈ SGAFP کامالی تعاؤن حاصل ہے ۔لوک ورثہ میں چترال کی خواتین دستکاروں کی منفرد ریشمی دستکاریوں کا سٹال بھی لگا یا گیا ۔جس پر سارا دن لوگوں کا بے پنا ہ رش رہا ۔
]]>