Ex-UC nazim joins PTI

دروش (بشیر حسین آزاد) پاکستان تحریک انصاف کی ایک شمولیتی تقریب بدھ کے روز رضیت با اللہ ہاؤس دروش میں منعقد ہوئی جسمیں پی ٹی آئی کے راہنماؤں رضیت با اللہ، حاجی سلطان محمد اور ارشاد مکرر کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کیں۔

شمولیتی تقریب میں یونین کونسل دروش I-سابق نائب ناظم نصیر الدین نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اسی طرح پرانا بازار دروش سے شہریار خان نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نصیر الدین اور شہریار خان نے کہا کہ پی ٹی آئی جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل بھی کیا ہے اور ایجوکیشن و صحت کے محکموں میں صاف اور شفاف طریقے سے کام ہو رہے ہیں اور اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں رضیت با اللہ، حاجی سلطان، ارشاد مکرر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کر لے گی ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہد کریں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی طرف سے دروش I-کے حلقے سے ارشاد مکرر کو ڈسٹرکٹ اور نصیر الدین کو تحصیل کونسل کے لئے امیدوار نامزد گی کا اعلان کیا گیا۔

]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *