Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Notables from Ayun meet SRSP chief

چترال ( بشیر حسین آزاد) ایون کے عمائدین کے ایک وفد نے اتوار کے روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرحد رورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعود الملک سے اُن کی رہائش گاہ ( قلعہ ایون ) میں اُن سے ملاقات کی ۔

وفد میں درخناندہ ، تھوڑیاندہ ، موڑدہ ،اٹانی ، بڑاوشٹ کے معززین شامل تھے ۔ وفد نے 2013کے سیلاب میں تباہ شدہ ( ژانگ ژوئے)نہر کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ مہیا کرنے اور معیاری طریقے سے اُسے مکمل کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اس نہر سے اب مقامی لوگوں سے لے کر چرند پرند تک سب فائدہ اُٹھارہے ہیں ۔ جو کہ ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے لوگوں کے مسائل کے حل میں اُن کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔

وفد نے اس امر پر بھی انتہائی خوشی کاا ظہارکیا ۔ کہ ایون کو درپیش بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بھی ایس آر ایس پی کی طرف سے نالہ ایون میں بجلی گھر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ اور 19مارچ کواُس کا تھرڈ ڈائیلاگ ایون میں گا ۔ چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے اس موقع پر کہا ۔ کہ اُن کی کو شش ہے ۔ کہ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں ۔ اور اس مقصد کے تحت ہی ایون کے مقام شاڑگاہ می  700کلوواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا جا رہاہے ۔ اس سے مقامی لوگوں کو بجلی کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حاجی محمد خان نے ایک ایسے وقت میں ایون کے لوگوں کو بجلی سہولت مہیا کی ۔

جس وقت لوگوں کو اس کی شدید ضرورت تھی ۔ اس لئے اُن کا کام تعریف و تحسین کے مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایس آر ایس پی جس ہائیڈل پاور کی تعمیر کررہا ہے ۔ اُس کا ڈیزائن اس طرح رکھا گیا ہے ۔ کہ اس بجلی گھر کی تعمیرسے حاجی محمد خان کے بجلی گھر کا پانی متاثرنہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا۔ ہم کسی کو نقصان پہنچانے کیلئے نہیں ۔ فائدہ پہنچانے کیلئے یہ کام کر رہے ہیں ۔اور موجودہ وقت میں بجلی گھر کی تعمیر کیلئے جو وسائل اُن کے پاس موجود ہیں ۔ اُن سے استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے ۔ اس موقع پر جملہ حاضرین نے اُن کے خدمات کی تعریف کی ۔ اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ 

]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!