Teachers warn of strike from March 3

پشاور(عباس علی)آل ٹیچرکوآرڈنیشن کے صدر ملک نوشاد کا کاخیل اورکابینہ کے دوسرے ارکان نے بدھ کے روز پشاور میں پریس کانفرنس کر کے صوبائی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اساتذہ کو اْن کے جائز حقوق صحیح معنوں میں دئیے جائیں ورنہ وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

SAM_0091پشاور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ٹائم سکیل ،اساتذہ انتخابات، ٹیچنگ الاونس،اور ای۔ای۔ایف کی آڈٹ کرانے کے بارے میں اپنا مطالبہ پیش کیا اورمطالبہ کیا کہ حکومت انکے جائز مطالبات پر غور کرے بصورت دیگر اساتذہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو تعلیمی ایمرجنسی لگائینگے، کہاں ہے عمران کاتعلیمی امرجنسی۔۔۔۔۔؟ اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں ہمارا جائز حقوق دیا جائے کیونکہ ہم ہر مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیتے ہے، پولیو کے قطرے پلانے کی مہم ہو یا انتخابات ،ہم نے دلجمعی کے ساتھ حکومت کا ساتھ دیا ہے لہذا حکومت اساتذہ کو درپیش مشکلات کو حل کرے۔اس موقع پر اساتذہ راہنماؤں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں اساتذہ کا تبادلہ100 سے150کلومیٹر کیا جا رہا ہے جو ان کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔ملک نوشاد کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی مرتبہ ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوئے لہذا ہم حکومت کو 2 مارچ تک ٹائم دیتے ہے 3 مارچ کے بعد صوبہ بھر میں احتجاجی دھرنے شروع ہونگے۔

 

]]>