Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

چترال میں ٹیکسوں کے خلاف مقدمہ خارج

چترال (بشیرحسین آزاد) عدالت نے چترال میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹکیس وصولی کا مقدمہ خارج کردیا۔ اہلیان چترال نے وقاص احمد ایڈوکیٹ کے توسط سے چترال کے بجلی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹکسز کی وصولی کو غیر قانونی قرار دینے کے لے مقدمہ دائر کیا تھا۔ جسمیں چیرمن واپڈا، وفاقی حکومت اور محکمہ پیسکو چترال کو فریق بنایا گیاتھا۔ عدالت نے فریقین کے دلایل سننے کےبعد ایف پی اے اور دیگر ٹکسز کی وصولی کے مقدمہ کو خارج کرتے ہوے قرار دیا کہ ٹکسز کو غیر قانونی قرار دینا ان کے اختیار سماعت میں نیہں آتا ہے۔

اس سلسلے میں چیرمن واپڈا کے وکیل نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ بے دلایل دیتے ہو ے کہا کہ سپریم کورٹ نےایف پی اےاور دیگر ٹیکسز کو قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ محکمہ واپڈا کسی سے میٹر کیلے کوئی کرایہ نہیں لے رہا۔

صارفین سے 1000 روپےفیکس چارجز کی مد میں وصول کیا جاتاہے۔ ایس ڈی او پیسکو نے عدالت کو بتایا کی محکمہ واپڈا E,Ops کے نام سے ایپ کا اجرا کیاہے جس کے زریعے صارفین اپنے موبائل کے زریعے میٹر ریڈنگ کا تصویر مزکورہ اپیپ میں خوداپلوڈ کرسکتے ہیں۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!