روئی گرم چشمہ میں جشن پتھک کے حوالے پروگرام کا انعقاد
روئی گرم چشمہ میں جشن پتھک کے حوالے پروگرام کا انعقاد
یکم فروری 2025 کو گرم چشمہ کے علاقے روئی میں روئی ویلفر سوسائٹی کی جانب سے تمام اہلیان روئی کے لیے جشن پتھک کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ فخردین یدغا تمام شرکاء کو خوش امدید کہا۔ جشن پھتک سیزن فور کے صدر محفل ریٹائرڈ صوبیدار محمد طاہر خان جبکہ مہمان خصوصی کے نشست جیولوجست انجنیر ناصر الدین نے سنبھالی۔
اس کے بعد ٹیچر حاجی محمد نے تمام شرکائے پروگرام کو کوالٹی اف ایجوکیشن پر زور دیا کیونکہ مستقبل قریب میں ایجوکیشن کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے اسی لیے اپنے بچوں کو قبل از وقت تیار کریں۔ اس کے علاوہ دیہی سطح پر مختلف آنریری کاموں میں نمایان خدمت سرانجام دینے والوں کو روئی ویلفر سوسایٹی کی طرف سے چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے گئے۔
بیسٹ پیرنٹ 2024 کا ایوارڈ اسلام الدین کو دیا گیا اسی طرح آنریری کاموں میں نمایان خدمت سر انجام دینے کا ایورڈ جیولوجسٹ ناصر الدین، ایکس وی سی نائب چیئرمین رحمت علی او ایکس وی سی یوتھ کونسلر حسام الدین کو دیا گیا۔
پتھک فیسٹیول ہر سال یکم فروری کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول پیر ناصر خسرو کی چالیس دن کی چلہ کشی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پیر ناصر خسرو ایک معروف شخصیت تھے، جنہوں نے دین و معرفت کی روشنی کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ چلہ کشی ان کی ثابت قدمی، اورتقو ٰی کی علامت تھی۔
یہ فیسٹیول صدیوں سے چلا آ رہا ہے اور ہر سال بڑی عقیدت اور جوش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر کھیلوں، علمی مقابلوں اور دیگ ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ روئی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال پتھک فیسٹیول 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب یکم فروری کو منعقد ہوئی اور کمیونٹی کے افراد نے اس میں بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں، تعلیمی سرگرمیوں اور تفریحی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں اور بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنا، تقریب کے نمایاں کھیل اور سرگرمیاں رسہ کشی کے مقابلے میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا، اور ہر ٹیم نے اپنی طاقت اور ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔رسہ کشی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اور فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ فیسٹیول میں مختلف فاصلوں پر مشتمل 5سال سے 10 سال کے بچوں کے لیے دوڑ کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں بچوں نے چڑھ کر حصہ لیا اواپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ،انڈور گیمز کے شوقین افراد کے لیے کیرم بورڈ ،تاش اور لوڈو کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے۔.کریم بورڈ ، لوڈو، بیڈمنٹن اور ولی کے مقابلے سب کی توجہ کا مرکز بنے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں نے بھی جوش و خروش سے ان کھیلوں سے لطف اٹھایا۔ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے امتحانات کی تیاری کا ایک خصوصی مقابلہ رکھا گیا، جس میں طلبہ کو مختلف ایگزیم پریپریشن ٹیسٹ: سوالات اور ذہنی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں مزید متحرک کرنا تھا۔ یدغا زبان کے لیے کوئز کا اہتمام کیا گیا۔کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے، اور یہ زبان معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ یدغا زبان ایک قدیم اور نایاب زبان ہے، جو صدیوں سے ثقافتی اور لسانی ورثے کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ لیکن بد قسمتی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے ۔ روئی ویلفیئر سوسائٹی نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور یدغا زبان کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک منفرد اور مؤثراقدام اٹھایا۔ اس زبان کو دوبارہ زندہ کرنے کی لیے یدغا لینگویج کمپیٹیشن کا انعقاد کیا، تاکہ نوجوانوں کو اس زبان کی طرف راغب کیا جا سکے اور انہیں اپنے ثقافتی ورثے سے جوڑا جا سکے۔ ۔ اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس مقابلے کے ذریعے نوجوانوں میں زبان سیکھنے اس کمپیٹیشن کا بنیادی مقصد یدغا زبان کی ترویج کرنا، نوجوانوں کو اس کی بنیادی تعلیم دینا تحفظ کی طرف ایک بڑا قدم ہے، اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ زبان ایک بار پھر اپنی اصلی خوبصورتی سے واقف رہیں۔
اس تقریب کے مہما ِن خصوصی انجینئر نصیر الدین تھے جنہوں نے کامیاب ہونے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ آخر میں تمام جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز، میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کے کمپیرینگ فخرالدین یدغا کر رہے تھے۔