Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

چترال کے دو سکولوں میں فرنیچر تقسیم

چترال: فلاحی تنظیم ہیپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان کے ان کانئڈ گفٹس پروگرام کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول جغور اور گورنمنٹ پرائمری سکول چترال کو ایڈوانس ٹیبل، کرسیاں اور ڈیسک فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول جغور چترال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر نے ہیلپنگ ہینڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ اپنے فلاحی پروگرامز کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے لیے مثالی کام کر رہی ہے۔
ہیلپنگ ہینڈ چترال میں دو سو یتیم بچوں کی کفالت سمیت، بلاسود قرضوں کی فراہمی اور سکلز ڈویلپمنٹ جیسے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر ان کائنڈ گفٹس پروگرام کے مینجر نعیم ارشد اعوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی، صدر پین وجیہ الدین، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈ چترال محمد شجاع الحق، وی سی چئیرمین سجاد احمد خان، ارشد محمود، عرفان عزیز، ڈی ڈی اوشاہد حسین اور شہزاد ندیم سمیت دیگر معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سکول کے بچوں میں سکول بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ انتطامیہ نے اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کیا۔
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!