Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

کالام کرکٹ سٹیڈیم

داد بیداد

ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی

اچھی خبروں میں سے ایک خبر یہ ہے کہ کرکٹ کو بڑے شہروں سے چھوٹے قصبوں اور سیاحتی مقامات کی طرف لایا جارہا ہے اس سلسلے میں کئی مقامات پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جا رہے ہیں سوات کے پُر فضا مقام کالام میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے فیز یبلیٹی سٹڈی ہو چکی ہے، 341کنا ل زمین کی خریداری کا کام مکمل ہو چکا ہے اور سٹیڈیم کی تعمیر کا ٹینڈر بھی جا ری ہو چکا ہے

اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خا ن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام کا معیار ہر لحاظ سے تسلی بخش ہونا چا ہئیے، معیار پر سمجھو تہ ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا اس موقع پر معمول کی بریفنگ میں اجلا س کو بتا یا گیا کہ کا لا م کر کٹ سٹیڈیم ہر لحاظ سے منفرد سٹیڈیم ہو گا، کالام کا پُر فضا مقام سر بفلک پہاڑوں کے نظا رے، فلک سیر کی برف پوش چوٹی کے دامن میں دیار کے جنگلات کے مناظر کے ساتھ معتدل آب و ہوا کھلا ڑیوں اور تما شا ئیوں کے لئے مسحور کن ما حول فراہم کر یگی پا کستان میں کر کٹ کا مو سم مئی کے مہینے میں ختم ہوتا ہے، کا لا م کر کٹ سٹیڈیم کی وجہ سے یہ سیزن نو مبر تک جا ری رہے گا پا کستان کرکٹ بورڈ کو 6مہینے مزید میسر آئینگے جو کر کٹ کے مستقبل کے لئے نیک فال ثا بت ہو گا ابتدائی تخمینوں کے مطا بق کالام کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر دو سالوں میں مکمل ہو گی اور اس پر 2ارب کی لا گت آئیگی سٹیڈیم کی نما یاں بات یہ ہے اس میں 6000تما شا ئیوں کے لئے سیمنٹ اور سریا کی جگہ لکڑی کے انکلو ژر اور گیلریاں نصب کی جائینگی یوں اپنے حسن اور ساد گی کے اعتبار سے یہ دنیا کا منفرد سٹیڈیم ثا بت ہو گا اس کے تکمیل کے بعد سوات کو کرکٹ کے شائقین کا مر کز نگا ہ کی حیثیت حا صل ہو گی، بیرونی مما لک کی ٹی میں بھی کا لا م کر کٹ سٹیڈیم میں خصوصی دلچسپی ظا ہر کرینگی صو با ئی حکومت کے ذمہ دار حکام نے اپنی بریفنگ میں چند امور کی طرف خصو صی اشارہ کیا ہے ان میں سوات کے کا نجو ائیر پورٹ کو خصو صی اور عمو می پرواز وں کی سہو لت کے لئے کھو لنے کا معاملہ اور سوات موٹر وے کے اگلے فیز کو کالام تک پہنچا نے کا منصو بہ بھی ہے ان منصو بوں سے کھلا ڑیوں اور تما شا ئیوں کے لئے کالام کے سفر میں آسا نیاں پیدا ہو نگی مقامی لو گوں اور دیگر سیاحوں کو بھی فا ئدہ ہوگا

حکام نے صو بائی حکومت کی تو جہ کھلا ڑیوں اور تما شا ئیوں کی رہا ئش کے لئے چار ستاری اور پنچ ستاری ہو ٹلوں کی تعمیر کی طرف بھی مبذول کرائی ہے یہ ایسا شعبہ ہے جس میں نجی شعبے کی سرما یہ کاری کے وسیع امکا نا ت ہیں، ملک کے بڑے بڑے ہو ٹل چینز نے اگر اپنے سرما یے کا رُخ، مری اور گلگت کی طرح سوات اور کالام کی طرف موڑ دیا تو علا قے میں معا شی انقلا ب آئے گا، روز گار کے زبردست مواقع پیدا ہو نگے لو گوں کے ذراءع آمدن میں بے تحا شا اضا فہ ہو گا اور فی کس آمدنی کے لحا ظ سے سوات بھی لاہور یا کراچی کا مقا بلہ کرے گا ترقی یا فتہ مما لک نے معیشت کی منصو بہ بندی میں دیہی علا قوں اور سیا حتی مقا مات کو بڑے شہروں کے برابر اہمیت دی ہے چین کا جنوب مغربی پہا ڑی علا قہ تاشقر غن بہت دور دراز مقا م ہے بیجنگ سے 6000کلو میٹر دور ہے مگر تاشقرغن میں ائیر پورٹ اور مو ٹر وے کی سہو لیات کو دیکھ کر اس پہاڑی مقا م پر بیجنگ اور شنگھا ئی جیسے بڑے شہروں کا گما ن ہو تا ہے اس طرح تر کی اور ملا ئشیا نے بھی مضا فاتی علا قوں کو مر کزی شہروں کے برابر اہمیت دی ہے اس تنا ظر میں کالام کرکٹ سٹیڈیم کا منصو بہ خو ش آئندہ ہے۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!