chitral today

دس سالہ بچہ جھولا جھولتے ہوئے جان بحق

چترال (محکم الدین) ایون کے گاوں تھوڑیاندہ میں دس سالہ بچہ جھولا جھولتے ہوئے رسی گلے میں پھندہ بن جانے کے نتیجے میں جان بحق ہوا ہے۔

ایون پولیس کے مطابق گذشتہ روز دس سالہ بچہ جبران حسین ولد اکبر حسین مدرسہ جانے کیلئے گھر سے نکلا اور گھر کے احاطے میں موجود جھولے میں مبینہ طور پر رسی پھندے کی شکل میں بچے کے گلے میں لپٹا پایاگیا جس کی مبینہ طور پر دم گھٹنے کے نتیجے میں موت واقع ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔ والدین نے کسی پر دعویداری نہیں کی۔ اس لئے پوسٹ ماٹم کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔ بچے کو بعد آزان سپرد خاک کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *