لاسپور کے عوام کا حکومت سے بشقار گول میں چیک پوسٹ قائم کرنے کا مطالبہ
چترال (بشیر حسین آزاد) لاسپور کے عوام نے محکمہ وائلڈ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ شندور بشقار گول وائلڈ لائف کنزروینسی میں چیک پوائنٹ قائم کر کے لنگر کے مقام پر گلگت بلتستان کی ہندارپ لنگر بہا وائلڈ لائف کنزر وینسی کی حدبندی سے اوپر تمام علاقہ اپنے تحویل میں لے لے۔
ایک اخباری بیان میں ویلج کونسل لا سپور بالیم کے چئیر مین محمد وزیر خان، بروک ہر چین کے چئیر مین شیر اعظم خا ن اور رامن گشٹ کے چیئیر مین پوردل امان شاہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر ماحو لیات، کمشنر ملا کنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی تو جہ گلگت بلتستان کے بعض شر پسند عناصر کی طرف سے شندور بشقار گول کنزر وینسی میں بے جا مداخلت، لا قانونیت اور عوام کو لڑا نے کی مذ موم کو ششوں کی طرف مبذول کر کے خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے صوبائی حکومت کی ملکیتی کنزر وینسی میں عوام کے حقوق کا تحفظ کر کے قیمتی جنگلی حیات، ہمالائن آئی بیکس، بر فانی چیتا، برفانی ریچھ، تیتر، چکور اور مامر غا بیوں کی نسل کو خطرات سے بچا نے پر فوری تو جہ دی جا ئے۔
چونکہ حد بندی کے دونوں طرف عوام نے عمران خان اور پا کستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے دونوں طرف پی ٹی آئی کی منتخب حکومتیں کام کر رہی ہیں اس لئے عوام کو آپس میں لڑانے والے شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے پڑو سی ملک مختلف بہانوں سے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امن و امان کا مسئلہ پیدا کر نے کی مذموم کو شش کرتا ہے۔
اس لئے شندور بشقار گول کنزر وینسی پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔