Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

اپر چترال کے ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کے خلاف دائر کیس ناقابل سماعت قرار

چترال لوئر کے ملازمین کی طرف سے اپر چترال کے ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کے خلاف دائر کیس کا تفصیلی فیصلہ آگیا۔ 
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں گذشتہ روز لوئر چترال کے ملازمین امیرالمک وغیرہ کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی سماعت ہوئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اپر چترال کے ڈومیسائل ہولڈر جو لوئر چترال میں تعینات ہیں انہیں فوری طور پر اپر چترال بھیج دیاجائے۔
دوسری طرف لوئر چترال میں تعینات اپر چترال کے ڈومیسائل ہولڈر ملازمین کے وکیل  ایڈوکیٹ رحیم اللہ چترالی نے دلائل  دئیے اور عدالت کو مطمعین کئے کہ یہ انتظامی نوعیت کا کیس ہے جس میں عدلیہ کی مداخلت کا جواز نہیں اور اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کو بطور دلیل پیش کیا گیا جسے عدالت عالیہ نے منظور کرتے ہوئے رحیم اللہ چترالی کےدلائل کو درست تسلیم کئے اور اس کیس ناقابل سماعت قرار دیئے اور کیس واپس انتظامیہ کے حوالے کئے تاکہ قانون کے مطابق اسے نمٹایا جا سکے۔ 
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected!!