Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

اورلوڈنگ پر ٹیکسی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائی

چترال ٹریفک پولیس اورلوڈنگ کے خلاف ان ایکشن، عوامی حلقوں کا سرکاری نرخ نامے سے زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کی اپیل
چترال(بشیر حسین آزاد) ڈی پی چترال عبدالحئی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے انچارج ٹریفک وارڈن ابرار احمد کی قیادت میں اورلوڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو جرمانہ اور بعض کو وارننگ دی گئی۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس وارڈن لوئر چترال ابرار احمد نے کہا کہ ڈرائیورون کو اورلوڈنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔اورلوڈنگ کی وجہ سے حادثات درپیش ہوسکتے ہیں جس سے قیمتی انسانوں جانوں کے ضائع ہونے کے خدشات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو بھی اورلوڈنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ٹریفک پولیس چترال کی طرف سے کاروائیوں کو سراہا اور آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرکے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی بھرپور مہم شروع کرنے کی اپیل کی۔

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!