Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

دو دیہاتون کے درمیان کریک غال سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

چترال(محکم الدین) وادی کالاش پوری دنیا میں آپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اور یہاں کھیلے جانے والا کریک غال دوسرے کھیلوں کے مقابلے میں کافی دلچسب ہوتا ہے۔
کالاشا شی شویک تنظیم  نے وادی کے دو گاوں برون اورانیش کے درمیان روایتی کھیل کریک غال کا اہتمام کیا جس میں دونوں ٹیموں کےمابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور تماشائیوں نے مقابلے کا بھر پور لطف اٹھایا۔
کریک غال کا یہ مقابلہ سات سات پوانٹس کے ساتھ برابر رہا۔ شاندار مقابلے نے روایتی کھیل کا مزہ دوبالا کردیا۔
اس میچ کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکور تھے۔ مائیشے کالاش نے تنظیم کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کریک غال وادی کالاش میں صدیوں سے کھیلا جارہا ہے اور کالاش قبیلے کے لوگ اس کھیل میں مہارت رکھتے ہیں۔
فیضی کالاش نے کہا ہے کہ وادی میں کھیلا جانے والا کریک غال علاقے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ یہ کھیل سردیوں میں ٹورزم کوپروموٹ کر نے میں اہم کر دار ادا کرے گا اور یہ کھیل دیکھنے کیلئے سیاحوں کی وادی میں آمد سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
مہمان خصوصی مولانا عبدالشکور نے اپنے خطاب میں کہا کے مجھے کبھی بھی اس کھیل کو قریب سے دیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس کھیل کے لئے اتنا بڑا گراؤنڈ درکار ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کام صرف ان پہاڑہوں میں رہنے والے سخت جان لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ ابھی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم اس کھیل کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔
انہوں نے جتنے والی ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔
کریک غال کے انعقاد میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترا ل کا تعاون شامل تھا۔

You might also like
1 Comment
  1. Khan says

    Ex MPAs both were busy to purchase land for their future business. They both didn’t know and aware of the problems.But they don’t care. They wanted to invest development money for chitral for their children. But it’s ok.

Leave a Reply

error: Content is protected!!