Former DC praised for establishing coaching centre in Chitral

گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسامہ احمد وڑائچ شہید ایک وژنری افسر تھے جس نے چترال کے غریب عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر کوچنگ کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے ایک تاریخی قدم لیا جسے اب پورے ضلعے میں سراہا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمیں تمام سخت محنت کے ذریعے اپنا مقام آپ پید ا کرنے اور مستقبل کے لئے اپنے آپ کو تیارکرنے کی ضرورت ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ سی پیک کی تکمیل کے بعد بھی اگر چترال میں تکنیکی اور تعلیمی طور پر ہماری تیاری کی حالت بہتر نہیں ہوئی تو دوسرے قوموں کا دست نگر رہنا ہمارا مقدر بن جائے گا۔ اس سے قبل گورنمنٹ کالج چترال کے ٹیچنگ فیکلٹی کے ممبران تنزیل الرحمن اور فداء الرحمن اور ایک مقامی پرائیویٹ کالج کے پرنسپل سردار احمد نے کوچنگ اکیڈیمی کے بارے میں تفصیلات بیان کیا اور اسامہ شہید کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع بتایا گیاکہ اس اکیڈیمی میں نہ صرف میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے لئے تیاری کرائی جارہی ہے بلکہ کیڈٹ کالجوں میں داخلے کے لئے تیاری سمیت دوسرے پروگرام بھی شامل ہیں جبکہ مستقبل قریب میں فنی کورسز بھی شامل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اکیڈیمی میں دوسرے بیج کی کلاسز 22۔مئی سے شروع ہوں گے۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈیمی کی اہمیت اور شہید اسامہ کی خدمات بیان کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین بھی موقع پر موجود تھے۔]]>

One Reply to “Former DC praised for establishing coaching centre in Chitral”

  1. Usama walarich has done a great work for Chitral after ex D.C Javeed Majeed.we will never forget them. Javeed Majeed had established Syurj school.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *