Lowari tunnel open today

Lowariچترال(گل حماد فاروقی) چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹنل کو جمعہ کی بجائے ہفتہ کے رو ز ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔لواری ٹنل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنئیر محمد ابراہیم مہمند نے ہمارے نمائندے کو دیر سے فون پر بتایا کہ چونکہ لواری سرنگ کے سڑک پر شدید برف باری ہوئی تھی جس کی وجہ سے جمعہ کے روز اسے ٹریفک کیلئے نہیں کھول سکے تاہم اس راستے کو ہفتے کے روز ڈیڑھ بجے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ لواری ٹنل کے راستے کو ہفتے میں پہلے ایک دن کھولا جاتا بعد میں دو دن یعنی جمعہ اور منگل کو عام مسافروں کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیا جبکہ اس منگل کو لواری ٹنل کا راستہ مسافروں کیلئے نہیں کھولا جاسکا۔ جس کی وجہ سے پانچ ہزار مسافروں کو دیر بالا میں دو دن تک ٹھرنا پڑا۔ لواری ٹنل کے راستے پر ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی نہ لگانے کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام ہوکر مسافروں کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ لواری سرنگ کے دونوں جانب ٹریفک پولیس کو تعینات کیا جائے تاکہ وہ ایک ہی لائن میں گاڑیوں کو چھوڑے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ٹریفک کے نظام میں حلل ڈالنے کا باعث نہ بنے۔ کیونکہ بعض اوقات بد انتظامی کی وجہ سے جب ٹریفک جام جاتا ہے تو مسافروں کو 48 گھنٹوں تک بھی شدید سردمی میں انتظار کرنا پڑتا ہے جہاں خواتین اور بچوں کیلئے بشری تقاضے پورے کرنے کی کوئی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔
]]>