Tunnel opened but slippery road adds to hardships

چترال(گل حماد فاروقی) لواری سرنگ کے راستے کو دو دن بعد ہلکے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جس پر چترال جانے والے ہزاروں مسافر جو دیر بالا میں پھنسے ہوئے تھے چترال روانہ ہوگئے۔ تاہم مسافروں نے شکایت کی کہ شدید سردی کی وجہ سے لواری سرنگ کے راستے پر پڑی ہوئی برف اور پانی جم کر یخ بند ہوتی ہے جس پر سفر کے دوران اکثر گاڑیاں پھسل کر حادثے کے شکار ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق تنظیم دروش کے رہنماء حاجی محمد شفاء نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ لواری سرنگ کا راستہ منگل اور جمعے کے روز کھلنا تھا مگر اس منگل کو یہ راستہ بند رہا اور دیر بالا میں پانچ ہزار مسافر پھنس گئے۔ جن میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی ہیں جن کیلئے انسانی تقاضے پورے کرنے کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لواری سرنگ روڈ پر جو برف اور پانی جم چکی ہے اس پر نمک یا مٹی چڑھکایا جائے تاکہ اس پر گاڑیاں پھسلنے سے بچ جائے اور حادثے کا شکار ہوکر کسی قیمتی جان کی ضائع ہونے کا باعث نہ بنے۔
]]>