Chitral among five districts most vulnerable to natural disasters

ڈپٹی کمشنر کے کانفرنس روم میں منعقدہ اس ورکشاپ میں انٹرکواپریشن کے کنٹری ڈائرکٹر ڈاکٹر ارجمند نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جوکہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیر کے اثرات کی زد میں ہے اورچترال کا ضلع ان پانچ اضلاع میں سے ایک ہے جوکہ سب سے ذیادہ قدرتی آفات کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں لاپا کے ذریعے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جن سے آنے والی موسمیاتی سے مطابقت پیدا کرکے پانی کی دستیابی اور زرعی پیدوار کو مطلوبہ مقدار کے مطابق رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے نتائج سے نمٹنے کے لئے مقامی طور پر ایکشن پلان ترتیب دیتے ہیں اور چترال میں اس سلسلے میں محکمہ موسمیات اور زرعی یونیورسٹی پشاور کی تعاون سے اس کام کو سرانجام دیا گیا جس کے لئے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔ Chitral among five districts most vulnerable to natural disastersڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے کہاکہ چترال میں گلوبل وارمنگ واقعی ایک حقیقی مسئلہ ہے جس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے لاپا کی صورت میں مربوط کوششوں اور اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے الگ ورکشاپ منعقدکرکے ان کے شعبہ جات سے متعلق مطابقتی لائحہ عمل ترتیب دینے پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملک کے معروف ماہر موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے کہاکہ درجہ حرارت میں ہرسال اضافہ مشاہدے میں آرہا ہے اور مون سون کی بارشیں بھی اب ملک کے بالائی علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ سال چترال میں بڑے پیمانے پر سیلاب آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں صاف پانی اور خوراک کی قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ ابھی سے لاپا کے ذریعے ان مشکلات کو پہلے سے ہی مقابلہ کرنے کے لئے سامان پیدا کیا جائے۔ انٹرکواپریشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جواد کے علاوہ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذولفقار، اغا خان فاونڈیشن کا ادارہ فوکس کے پروگرام منیجر امیر محمد اور محکمہ زراعت کے ڈاکٹر فخر الدین نے بھی اپنے مقالات پیش کئے۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن کے ایکیسن انجینئر مقبول اعظم، ایس آرا یس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد، ضلع کونسل کے رکن شہزادہ خالد پرویز، ڈی۔ ایف۔ او فارسٹ سلیم خان مروت، اے کے آرایس پی کے منیجر فضل مالک، ڈسٹرکٹ افیسر فنانس نورالامین ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی موجود تھے۔]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *