چترال میں صوبائی حکومت کے زیر اہتمام نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہال میں منعقدہ صوبائی حکومت کے زیر اہتمام منعقدہ نعت خوانی کے مقابلے کے دوسرے مرحلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جوکہ صوبائی اور مرکزی سطح پر بھی اپنے جوہر دیکھا چکے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کئے جن میں 15سے کم عمر کے طلباء میں فرمان اللہ گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول موری لشٹ کے فرید اعظم نے دوسری اور چترال پبلک سکول کے سیف اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اسی طرح 15سے 25سال کے درمیاں عمر کے نعت خوانوں میں گورنمنٹ کالج چترال کے آصف علی شاہ نے پہلی، چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے عطاء الرحمن نے دوسری اور آرمی پبلک سکول کے فرحان تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے تقریب کی صدارت کی ۔
]]>