بموریت میں نواز شریف زندہ باد کنونشن

PMLN 1اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان،صوبائی نائب صدر فضل الرحیم ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری صفت زرین،پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی اٰیڈوکیٹ،سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر خان ایڈوکیٹ،عمران الملک،امیر خان چارویلو۔اسفندیار خان اور اعزازی کپٹن شیر اعظم خان بھی موجود تھے۔ کنونشن کی صدارت عبدالوکیل خان لال نے کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بمبوریت روڈ کا جو اعلان کیا تھا اُس کا پی سی ون بن گیا ہے جو کہ علاقے کی ترقی کے لئے خوش آئند ہے۔اقلیتی خاتون کونسلر شاہی گل،زار خونزہ اور ویلایت گل نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اقلیتوں کو جو عزت دیتے ہیں ہم کلاش خواتین اُن کی قدر کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا وزیراعظم حالیہ سیلاب اور زلزلے کے موقع پرچترال آکر ہمارے غم بانٹے اور ہمارے لئے مالی مدد کا جو اعلان کیا ہم اُن کے شکر گذار ہیں۔اُنہوں نے کہا کلاش خواتین اپنے گھروں میں بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اقدامات کاذکر کرتے ہیں۔اس موقع پر محمد حنیف جنرل کونسلر،عبدالجبار ،بہار خان،احمد نورانی،مشرف خان،شمس الرحمن وغیرہ سینکڑوں افراد خاندان وبرادری سمیت پی ایم ایل نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کنونشن سے ضلعی صدر سید احمد خان،فضل الرحیم ایڈوکیٹ ،ویلج چیئرمین رفیع اللہ ایڈوکیٹ ،جندولہ خان،غلام نبی وغیرہ نے خطاب کیا اور میاں محمد نواز شریف کی طرف سے سیلاب اور زلزلہ متاثرین کی بحالی اور چترال کی تعمیر وترقی کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ]]>

One Reply to “بموریت میں نواز شریف زندہ باد کنونشن”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *