Col (R) Tariq Usman, GM Al-Shifa Trust hospital, Mawera Shiek Media consutlant and Cap. Tariq of Chtiral Scouts briefed media about the free eye camps. Col. Tariq said that Al-Shifa Trsut Eye Hopspital was the state of art medical institute in Pakistan providing international standar treatment to its patiens.
The institute conducts free eye camps in different part of country and this time it was the commandant Chitral Scouts who requested the institute to arrange free eye camps in Chitral. He added that we were thankful to Chitral Scouts for providing full support and facilitation. Col. Tariq Usman said in these free camps about 6500 patients were treated and free medicines and visual glasses were given.
Sumeira Shiekh, media consultant, said that there was much need of awarness and education about hygienic practices and most of the eye issues were found to be due to lack of awarness. She said that the team of Al-Shifa hopital also conducted awareness sessions for students of different school. Col. Tariq said that more than 500 patients have been referred to Al-Shifa Trust hospital for advance operating and treatment and all this would be totally free. Responding to a question Col. Tariq said that the estimated cost per head was between 6 to 8 hundred rupees.
Representative of Chitral Scouts Cap. Tariq said that realizing less opportunities in this backward district Commandant Chitral Scouts approached Al-Shifa which was honored by their management. He said that the doctors and other staff of CHitral scouts facilitated the team during the field visits and camp.
چترال(بشیر حسین آزاد ) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے جنرل منیجر کرنل (ر) طارق عثمان کی قیادت میں 22رکنی طبی ٹیم نے چترال کا دورہ کیا جسمیں معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر فوزیہ،ڈاکٹر حبیبہ،ڈاکٹر سمیدہ،ڈاکٹر آغا شیر جہان اور ڈاکٹر محمد اخلاص کے علاوہ میڈیا کنسلٹنٹ سویرا سہیل شامل تھے۔ الشفاء ہسپتال کے جنرل منیجر کرنل طارق عثمان، میڈیا کنسلٹنٹ سویرا سہیل اور چترال سکاؤٹس کے کیپٹن طارق نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرنل طارق عثمان نے بتایا کہ انکا ادارہ ملک میں امراض چشم کے حوالے سے صف اول کا ادارہ ہے جہاں پر اعلیٰ اور بین الاقوامی میعار کے علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں۔یہ ادارہ مختلف علاقوں میں فری آئی کیمپ لگاتی رہتی ہے اور اس بار کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی دلچسپی اور گذارش پر چترال کو بھی اس میں شامل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں امراض چشم کے حوالے سے علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ کرنل طارق نے کہا کہ چترال کے مختلف جگہوں میں لگائے گئے فری آئی کیمپ میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار افراد کامعائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات کے علاوہ نظر کے چشمے بھی فراہم کئے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک مریض پر اوسط 8سو رپے لاگت آتی ہے اور نظر کے چشمے پر بھی ہزاروں روپے لاگت آتی ہے جو کہ ادارے کی طرف سے فراہم کئے گئے۔ الشفاء ٹرسٹ کے کمیونیکیشن کنسلٹنٹ سویراسہیل نے کہا کہ یہاں زیادہ مسائل معلومات اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہیں ۔ لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی غرض سے مختلف سکولوں میں آگاہی سیشن کرائے گئے اور اساتذہ کو بھی معلومات اور آگاہی فراہم کی گئی۔کرنل طارق نے کہا کہ چترال سے تقریباً 500مریضوں کو علاج کے لئے الشفاء ہسپتال ریفر کیا گیا ہے جہاں انکا مفت علاج کرایا جائیگا۔ الشفاء ٹرسٹ کے افسران کے بتایا کہ چترال سکاؤٹس کے تعاون کے بغیر اس کیمپ کا انعقاد ہر گز ممکن نہیں تھی۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے کیپٹن طارق نے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے چترال میں امراض چشم کے حوالے سے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے الشفاء ٹرسٹ ہسپتال سے رابطہ کیا اور دونوں اداروں کے تعاون سے چترال میں یہ میڈیکل کیمپ 27مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو اختتام پذیر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان فری آئی کیمپس میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹروں نے الشفاء ہسپتال کے ٹیم کی معاونت کی۔ درایں اثناء چترال کے عوامی حلقوں نے مختلف مقامات میں فری آئی کیمپ کے انعقا د کو نہایت سراہتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے کرنل طارق عثمان اور دیگر ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
]]>