IJT a nursery for youth training

0

چترال(بشیر حسین آزاد)اسلامی جمعیت طلباء نوجوان کی تربیت اور صالح قیادت فراہم کرنے کے لئے نرسری کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ باتیں جے ٹی آئی چترال کے ناظم اعلی ٰاشفاق احمد نے تورکہوہ کے تنظمی دورے کے موقع پرمختلف مقامات پرجمعیت کے سابقین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اُنہوں نے کہا کہ جمعیت کے پلیٹ فارم پر نوجوان طلباء کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ اُن میں صالح قیادت اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کردار سازی کی جاتی ہے۔ناظم جمعیت نے اپنے تین روزہ دورے میں استارو،ورکوپ،رائین ،شاگرام میں جمعیت کے کارکنان اور سابقین جمعیت سے ملاقاتیں کی۔

دورے میں جمعیت کے سابق رکن اور اسلامک لائرز مومنٹ کے ضلعی صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ،ناظم مالیات اجلال الدین بھی ہمراہ تھے۔سابقین جمعیت اور کارکنان جمعیت نے ناظم جمعیت کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔اور جمعیت کے ضلعی ناظم کے اس قسم کے دوروں پر زور دیا۔اورکہا کہ یہ سلسلہ دوسرے علاقوں تک بھی پھیلانا چاہیئے۔

]]>

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!