APML, JUI may join hands for LG polls

چترال(بشیرحسین آزاد ) بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس گذشتہ شب چترال میں منعقد ہوا جسمیں بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ اتحاد پر بات چیت کی گئی۔

apmlانتہائی باوثوق ذرائع سے ملنے والے مصدقہ اطلاع کے مطابق اے پی ایم ایل کی طرف سے جے یو آئی سے رابطہ کرنے کے بعد ہونے والا یہ خصوصی اجلاس ضلعی صدر APML شہزادہ خالد پرویز کے انتہائی قریبی عزیز کے گھر میں منعقد ہوئی جسمیں جے یو آئی کے ضلعی کابینہ کے اراکین اور اے پی ایم ایل کی طرف سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں جے یو آئی میں شامل ہونے والے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد کی شدید خواہش ہے کہ چترال میں انکی موجودہ سیاسی جماعت جے یو آئی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انکے سابقہ جماعت اے پی ایم ایل کیساتھ اتحاد کرے اور اس سلسلے میں وہ جے یو آئی میں اپنا بھرپور اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں جسکی بناء پر اے پی ایم ایل کے حلقوں میں یہ امر یقینی ہے کہ جے یو آئی کیساتھ انکا اتحاد ہو چکا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف تین دن قبل جے یو آئی اور جماعت اسلامی کیطرف سے مشترکہ طور پر جاری اعلامیہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس تازہ ترین صورتحال کے بعد مذہبی جماعتوں کے ممکنہ اتحاد کو کتنے خطرات درپیش ہونگے۔

اس کے بارے میں اب کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اسی طر ح کی سیاسی مشاوت جماعت اسلامی کی طرف سے بھی مختلف پارٹیوں کے ساتھ منعقد ہوتے ہیں ۔

]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *