پشا ور (بشیر حسین آزاد) سی سی ڈی این کا نما ئندہ وفد گزشتہ روز پشاور میں صوبائی وزیر برائے زراعت اکرام اللہ گنڈاپور اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی محیب اللہ سے ملاقا تیں کی۔
وفد نے متعلقہ محکموں سے متعلق چترالی عوام کو در پیش مسائل سے وزاء کو اگاہ کیا۔ وفد نے چترال کی تر قی میں دیہی تنظیمات کے کر دار پر تفصیلی رو شنی ڈالی اور پا ئیدار تر قی کے لیے حکومتی اور عوامی کو ششوں کو یکجا کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزرا ء نے کمیو نٹی کو لیکر منصو بہ بندی اور منصوبوں پر عملدآمد کر نے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دئیے۔
وفد نے حکومتی تر جیحات پر عملدآمد کے لیے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کااعادہ کیا۔ ملاقاتوں میں گلہ بانی اور ماہی پر وری کے شعبے میں خصوصی طور پر مل کر کا م کرنے پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ صوبا ئی وزرا ء نے چترال کی ترقی میں دیہی تنطیمات کی کر دار کو سراہا اور اس با ت کا اعادہ کیا کہ چترال کی تنطیما ت کی سر پر ستی کرکے ان کو پو ری ملک کے لیے قابل تقلید بنائیں گے۔ اس کے بعد وفد نے محکمہ حیوانات کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر شیر محمد خان کے دفتر میں ان سے ملاقا ت کی ۔DG لائیو اسٹاک نے CCDNوفد کی درخواست پر حالیہ وبائی بیماریوں سے بچاو کے لیے دوائیوں کے ساتھ ٹیم بمبوریت ، بریر، رمبور روانہ کیا اور ڈائریکٹر لائیو اسٹاک چترال کو ہدایت کی کہ پورے چترال میں LSOs کو ساتھ لیکر مال مو یشیوں کو حفاضتی ٹییکوں کو یقینی بنائیں۔
اس سے پہلے وفد کی ارکان نے محکمہ ماہی پروری کے ایڈیشنل سیکرٹیری شوکت علی یوسفزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد عزیز سے بھی ملے اور ماہی پروری میں شراکت داری کے ساتھ کام کرنے کافیصلہ کیا۔ اور شراکت داری کو مستقل بنیادوں پر قا ئم کرنے کے لیے لا لحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفد میں CCDN کے وائیس چیر پر سن شیر آغا، عبدالغفار ، اقبال مراد ، وزیر زادہ اور عطا ء اللہ شامل تھے۔
]]>