Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Karimabad residents rally for construction of roads

چترال (بشیر حسین آزاد) کریم آباد ویلی کے سینکڑوں افراد نے ہفتے کے رو ز احتجاج کرتے ہوئے تیس کلومیٹر پیدل مارچ کیا اور شغور کے مقام پر کئی گھنٹوں تک چترال گرم چشمہ روڈ کوبلاک کئے رکھا۔

اہرین کا مطالبہ ہے کہ شغور پُل، حسن آباد پُل ،اور کریم آباد روڈ کی تعمیر کا آغاز فوری طور پر کیا جائے ۔ کیونکہ پُلوں اور سڑکوں کی حالت انتہائی خطرناک ہو چکی ہے اور انہوں نے گذشتہ سال اس حوالے سے ڈیڈ لائن دی تھی۔ جس کی طرف ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ مظاہریں نے دھمکی دی ۔ کہ فوری طور پر اگر ان پُلوں اور سڑکوں کی تعمیر کا آغاز نہ کیا گیا ۔ تو وہ چترال اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے اور حکومت کی ناانصافیوں سے متعلق دنیا بھر کو بتانے پر مجبور ہوں گے۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب ناظم ڈسٹرکٹ کونسل چترال سلطان شاہ ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال محمد یعقوب خان ، سید جماعت شاہ ، نذیر احمد ،محمد شریف ودیگرنے کہا۔ کہ حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام کریم آباد ویلی میں نہیں ہو رہے ۔اسمبلی نمایندگان حکومتی فنڈ سے اپنے من پسند افراد کی جیبیں گر م کر رہے ہیں ۔ اور کرپشن کی بھر مار ہے ۔ جن کی انکوائری ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ایک حکومت کے اندر رہتے ہوئے کریم آباد کے لوگ اپنی مدد آپ اور این جی اوز کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں ۔ سکول ، صحت کے مراکز ،پائپ لائن سے لے کر سڑکوں کی تعمیر تک وہ این جی اوز کے محتاج ہیں ۔ گویا حکومتی فنڈ کو اس علاقے میں خرچ نہ کرنے کی قسم کھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ۔ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے اب تک گاؤں کی 105 قیمتی جانیں حادثات کے باعث ضائع ہو چکی ہیں ۔ اور مذکورہ خاندان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کریم آباد کے لوگ چترال کے ایم این اے اور ایم پی ایز سے مایوس ہو چکے ہیں ۔ کیونکہ اُن میں عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی کی بجائے اپنے لئے مال بنانے کی زیادہ فکر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آیندہ کوئی بھی نمایندہ کریم آباد ویلی میں داخل ہوا۔ تو اُن سے بُرا کوئی نہیں گا ۔ کیونکہ یہ ووٹ لینے کیلئے تو آتے ہیں لیکن اُس کے بعدوہ علاقے کے لوگوں کا نام تک نہیں لیتے۔ سلطان شاہ نے کہا ۔ کہ ہمارے ملی نغمے میں اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے۔ لیکن اسکا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ کیونکہ جن لوگوں کے پاس آسائشیں موجود ہیں ۔ اُن کو مزید سہولت دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لیکن جو محروم ہیں ۔ اُن کی طرف کوئی دیکھنے تک گوارا نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخار نے کریم آباد روڈ کو سی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن آج تک وہ وعدہ پورا نہیں کیا ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے نما یندگان اسمبلی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ احتجاجی جلسے کے شرکاء نے مطالبات پر عملدر آمد نہ کرنے کی صورت میں 5اپریل کو کریم آباد سے چترال شہر لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ 

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!