IMG 20211202 WA0001 e1638437379415

ظلعی الیکشن کمشنر کی طرف سے ضروری اعلان

پریس ریلیز
ضلع چترال لوئیر اور اپر کےعوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ لہذا وہ تمام افراد جن کی عمر 18سال ہے اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہے، بالخصوص امیدواران جو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ موبائل فون پر اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئیے8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج دیں ووٹ کی تبدیلی کی صورت میں دفترضلعی الیکشن کمشنر چترال زرگراندہ یا تصدیق کنندگاں جو گھر گھر جا کر ووٹر لسٹوں کی تصحیح کا کام کر رہے ہیں ان سے رابطہ کرکے اپنے ووٹ کے اندراج یا منتقلی کو یقینی بنائیں۔ بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق ووٹ کی تبدیلی یا منتقلی نہیں ہو سکے گی۔

(فلک ناز)
ضلعی الیکشن کمشنر
چترال

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest