Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

استاذ حاکم نادر شریف انتقال کر گئے

 چترال کی معروف سماجی و علمی شخصیت، استاذ حاکم نادر شریف گزشتہ شب 12 بجے چپاڑی میں 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔

استاذ حاکم نادر شریفمرحوم گزشتہ دو تین مہینوں سے علیل تھے اور آج ان کی وفات کی خبر نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ وہ نہایت نفیس، شفیق، اور اعلیٰ ظرف شخصیت کے حامل تھے، جنہوں نے ہمیشہ محبت، عزت و احترام سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

حاکم نادر شریف کا تعلق چترال اپر چپاڑی سے تھا اور وہ علمی و سماجی میدان میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ آپ وجدان علی ، مہاتیر اکبر کے والد بزرگوار، تقدیر شریف کے بڑے بھائی جبکہ بابو جان، بہادر علی، ذوالفقار علی، مراد اکبر، امجد علی، اختر اکبر شاد، مظہر علی خان، شجاعت علی بہادر، احمد محمد علی، نور عجم خان کے چچا زاد بھائی اور صوبیدار زار نگین و شیر اکبر کے سسر تھے۔

ان کی وفات پر اہل خانہ، دوست احباب اور اہل علاقہ غمزدہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

 سوگواران کی جانب سے تمام عزیز و اقارب کی خدمت میں گزارش ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سفر کی زحمت اٹھانے کے بجائے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنے اپنے مقامات پر دعا فرمائیں۔ تعزیت کے لیے سوشل میڈیا یا ٹیلیفون کے ذریعے اظہارِ ہمدردی کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی دعائیں اور نیک تمنائیں ہمارے لیے باعثِ تسلی ہیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔”

سوگواران

 محمد اکرام لال، عبد الجبار خان لال ،محمد راضی خان لال، حسین اکبرلال، امان اکبر خان لال، محمد جناح لال ، عبد الحکیم لال ، نفس جلال لال ، خسرو علی خان لال، عزیز نواز لال، محمد عجم لال، رحمت نبی لال، اصغر علی خان لال، علی اکبر لال، عبدالنادر لال و دیگر۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!