Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

جشنِ قاقلشٹ شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ

اس سال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منایا جائے گا۔ جشن قاقلشٹ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس
بونی (جمشیداحمد) اس سال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منانےاور تیاریوں کے حوالے سے جشن قاقلشٹ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس اج 13مارچ٢٠٢٥ کو چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندر الملک سے مشاورت کے بعد وائس چیرمین پرویز لال بونی کی صدارت میں بونی میں منعقد ہوا اجلاس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ممبراں اور ایونٹ اور کھیلوں کے کنوینئر نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس سال جشن کو شاندار انداز میں منانے اور تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اور مشاورت ہوئی جنرل سکرٹری جشن قاقلشٹ کمیٹی محمد حبیب لال نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے جشن کے انعقاد کے سلسلے میں بریفنگ دی اور مختلف ضروری امور کے سلسلے میں کابینہ کو اپنے تجاویز پیش کی اس کے بعد کمیٹی ممبران اور شرکا باری باری اپنے اراء اور مشورے پیش کیے اور گزشتہ سال کے کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی خصوصی تعاون اور چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندر الملک کی کوششوں کو سراہا گیا اور جشن کی انعقاد کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر ثریا کائے کی سابقہ کوششوں کو سراہا گیا اور اس سال بھی جشن کو منانے میں ڈپٹی اسپیکر ثریا کائے کی طرف سے قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا توقع اور امید کا بھر پور اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جشن قاقلشٹ موجودہ کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥کو منانے کی مقررہ تاریخ کا اعلان کمیٹی کی اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!