Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

گندم خریداری کے لیے شفاف طریقہ کار تیار کرلی: وزیر خوراک

چترال (بشیرحسین آزاد) وزیر خوراک خیبر پختونخوا محمد ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی اور شفافیت کا نام ہے اور پاکستان کے عوام اس نام کو کبھی بھی بھولنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور وہ خود بھی حقیقی تبدیلی کے لئے ایک سال سے پابند سلاسل ہیں لیکن کسی صورت سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی پاکستان کے غیور عوام سمجھوتہ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اس ٹارگٹ کا حصول ہر پاکستان کا خواب بن چکا ہے اس لئے مقتدر قوتیں اس حقیقت کا ادراک کریں اور اقتدار اسی کے حوالے کرے جس کے حق میں 8فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

بدھ کے روز چترال کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا راستہ روکنے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں اور یہ بات ایک تلخ حقیقت بن گئی ہے کہ ایک ملک کے لئے دو مختلف آئین ہیں جہاں ایک پارٹی پر جلسہ کرنے کی قدغن لگاتے ہوئے انہیں مال مویشی کی منڈیوں میں ہانک دئیے جاتے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور یہ ان نااہل حکمرانوں نے اس بات سے سبق نہیں سیکھی کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران بھی لگائے گئے ان ناروا پابندیوں کو عوام نے بری طرح مسترد کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، انصاف، کرپشن فری پاکستان اور انسانی وسائل کی ترقی پی ٹی آئی کی پانچ بنیادی نکات ہیں جس پر اس کا عظیم الشان عمارت قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسی شفافیت کے جذبے کے تحت صوبائی حکومت نے صوبہ میں اس سال گندم کی خریداری کے لئے نہ صرف ایک تاریخی میکینزم بنائی بلکہ اس میں سو فیصد شفافیت کو بھی یقینی بنائی جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور ‘پہلے آئیے، پہلے پائیے ‘کی عالمگیر اصول کے تحت محکمہ خوراک کی گوداموں میں کسانوں سے گندم خریدے گئے اور اس میں کسی کی سفارش نہیں مانی گئی اور بڑے بڑے مگر مچھ ہاتھ ملتے رہ گئے اور ایساہی ایک مگرمچھ امیر مقام نے ہمارے خلاف بے الزام لگائی تو ہم نے آج ان کو 50کروڑ روپے کی ہرجانے کا نوٹس دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اگر صوبے کی کسی بھی ضلعے میں اس سال خراب گندم کی خریداری کی خبر آئی تو متعلقہ ڈی ایف سی اور ان کی ٹیم کو سیدھا گھر بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ چترال کا مقصد بھی خرید کردہ گندم کی کوالٹی کو چیک کرنا ہے۔ ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ وزیر اعلیٰ امین علی گنڈاپور کے 11نکات پر مشتمل عوامی ایجنڈے کے مطابق عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی ٹاسک دے دئیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی مسائل نہایت احسن طریقے سے حل ہورہے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی رہنما بھی موجود تھے جن میں نوید احمد بیگ، شاہد احمد، حیات الرحمن، نذیر احمد، ارشاد اور دوسرے شامل ہیں۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!