چترال میں سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش وائس میسجز جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
چترال میں حالات مکمل طور پر پر امن اور معمول کے مطابق ہیں۔ کاروبار زندگی بحال ہے۔ پاک افغان بارڈر سے متصل علاقوں میں بھی تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم جھوٹے وائس مسیجز کی سختی سے مزمت کرتی ہے۔ ارسون، ارندو، گرم چشمہ اور دوسرے بارڈر ایریاز کے علاقوں میں بھی سکول کھلے ہیں۔ معمول کے مطابق کلاسز ہو رہے ہیں۔
جھوٹے میسجز کے زریعے طلباء میں خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ بے بنیاد، جھوٹے میسجز پر توجہ نہ دیں۔ حالات بالکل نارمل ہیں سیاح بھی بلا خوف و خطر چترال آسکتے ہیں۔پاک فوج اور دوسرے سیکورٹی فورسز کے جوان باڈر ایریاز اور متعلقہ پوسٹوں و چوکیوں میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال۔