Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین کا ڈی پی او لویر چترال سے ملاقات

(پریس ریلیز)

 چترال: اسماعیلی کونسل لویر چترال کے ممبران نے ریجنل کونسل لوئر چترال کے پریذیڈنٹ ظفر احمد کی سربراہی میں ڈی۔پی۔او  صلاح الدین کنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں لوئر چترال کے مسائل اور پولیس کے کردار پر طویل مشاورت کی گئی۔

 کونسل کے عمائدین نے چترال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور چترال کے تہذیب وتمدن کے بارے میں ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔

پولیس کی جانب سے چترال میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو سراہا گیا اور مزید موثر بنانے کا مشورہ دیا گیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی چترال میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں عمائدین اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس۔

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!