سید اباد: برساتی نالے میں سیلاب سے چار گھر متاثر
لوئر چترال مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہورہی ہیں، اس سلسلے میں میں لوئر چترال سید آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث برساتی نالے میں سیلابی ریلہ آیا, ریسکیو1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے پر ڈزاسٹر ٹیمیں جائے سیدآباد پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
سیلابی ریلے کے باعث چترال روڈ سے منسک چار مکانات متاثر ہوئے، جبکہ مین روڈ کو متبادل راستہ بنا کر کھول دیا گیا ہے۔
سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، عوام الناس کی خدمت میں گذارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ٹول فری نمبر “1122” پر رابطہ کریں۔