خستہ حال پل ٹوٹنے سے گرم چشمہ کا پورے ملک سے رابطہ منقطع

خستہ حال پل ٹوٹنے سے گرم چشمہ کا پورے ملک سے رابطہ منقطع

گرم چشمہ حادثہ، گرم چشمہ وادی کو پورے ملک سے ملانے والا واحد چومبور سیر ٹوٹ گیا

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹوڈے) کچھ دیر پہلے گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر موجود پل آلووں سے بھری ٹرک کا وزن برداشت نہیں کرپایا اور آلو لوڈڈ ٹرک سمیت دریا برد ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آلووں سے بھری ٹرک پل کراس کرتے ہوئے پل کی شہتیر ٹوٹنے کی وجہ سے پل سے نیچے گر پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے علاقے کے عمائدیں کا کہنا تھا کہ پل کی حالت بھی کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا اتنی زیادہ وزن برداشت کرنے کے قابل نہیں تھا۔ پل کی صلاحیت سے زیادہ وزن والا ٹرک جب پل پر آیا تو پل یہ وزن برداشت نہیں کر پایا اور گر گیا۔

علاقے کے عمائدیں اس بات پر زور دیا کہ پل پر دو چوکیدار ہمیشہ باری باری ڈیوٹی دینے کے ذمہ دار ہیں مگر اتنے وزن سمیت پل پر ٹرک سفر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
یا د رہے کہ گرم چشمہ وادی میں ابھی آلو کا سیزن زوروں پر ہے اور غریب لوگوں کے کروڑوں کا آلو ابھی بھی کھیتوں میں پڑا ہوا ہے۔ یہ واحد پل تھا جس کے ذریعے گرم چشمہ میں آمدورفت ممکن تھا مگر پل کے ٹوٹنے کے بعد کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ پل کا فوری طور پر متبادل تیار کیا جائے اور لوگوں کو کروڑوں کے نقصان سے بچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پل پر اتنی زیادہ وزن سمیت سفر کرنے کی اجازت دینے والے ملازمین اور اتنا زیادہ لوڈڈ ٹرک والے اور ٹھیکہ داروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے سے گریز کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.