Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

رمضان سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کیا جائے: عوامی نیشنل پارٹی

ریس ریلیز 
آج مورخہ 28 مارچ بروز اتوار عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ضلعی سینئر نائب صدر حاجی غلام احد منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
اجلاس کا مقصد تحصیل دروش میں ناجائز لوڈ شیڈنگ کے خلاف حکومت کو آگاہ کرنا تھا۔  اےاین پی تحصیل دروش کے سینئر نائب صدر شان محمد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ رمضان سے پہلے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش سخت احتجاج کرے گی۔
میٹنگ میں پارٹی کے سینئر رہنما صوبیدار محمد ایوب نے کہا کہ عبادت کے وقت بجلی بند کرنا نہایت ظلم اور نا انصافی ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے لوڈ شیڈنگ سحری اور افطاری کے اوقات میں نہ کیا جائے۔
اے این پی تحصیل دروش کے سرپرست اعلٰی بابو محمد عالم نے ڈی سی چترال’اے سی دروش ‘ایم این اے و ایم پی ایز کو خبردار کیا کہ ہمیں سڑکوں میں لانے پر مجبور نہ کیا جائے۔چترال میں وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔حکومت چترال میں بجلی کی  پیداواری کا رائیلٹی  بھی چترال کے عوام کو دیں۔
اجلاس میں تحصیل جنرل سیکرٹری عباس حسین’تحصیل نائب صدر اول ر صوبیدار عبدالرشید’تحصیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری توقیر احمد’تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سراج محمد ‘تحصیل فنانس سیکرٹری عاطف الرحمٰن’تحصیل آفس سیکرٹری محمد زادہ’ سینئر رہنما بابو سید اللہ’سینئر رہنما سردار حکیم’اکبر بادشاہ’منظور الہی’ اور احسان اللہ موجود تھے۔
میٹنگ کا اختتام صدر مجلس کی دعائیہ کلمات کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!