تریچمیر کے دامن میں بہتے دریاؤں اورسنگلاخ پہاڑوں کے درمیان میں واقع میدان کاغ لشٹ میں فیسٹیول کا انعقاد صدیوں سے ہرسال اپریل میں جشن بہاراں یا جشن کاغ لشٹ کے نام سے منایا جاتا ہے۔چترل شہرسے 75کلومیٹردورتحصیل مستوج،تورکہواورموڑکہوکے سنگم میں واقع کاغ لشٹ میں سالانہ تین چارروزہ فیسٹیول کاانعقادکیاجاتاہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی تقریبا8000فٹ، اور رقبہ کم بیش72ہزارکنال پر محیط ہے۔جشن کاغ لشٹ کاآغازریاست چترال کے دورسے چلاآرہاہے اگرچہ مختلف ادوارمیں اس کی تسلسل میں مختلف وجوہات کی بناپر رکاوٹ آئے تاہم 2003سے موجودہ جشن کاغ لشٹ کمیٹی کی بنیادرکھی گئی جوکہ قاقلشٹ کے آس پاس علاقوں کی نمائندوں پرمشتمل ہے یہ کمیٹی قاقلشٹ کی مختلف جگہوں پر موجودتمام گراونڈوں کی مکمل معائنہ کرنے کے بعدجشن کاغ لشٹ کوتسلسل سے منانے کے لئے 2005میں موجودہ گراونڈکاانتخاب کیاجشن قاقلشٹ کمیٹی 2003سے اپنی بساط کے مطابق باقاعدہ تسلسل کے ساتھ یہ جشن احسن طریقے سے منارہا ہے۔