Blacktopping of roads underway
بلیک ٹاپنگ انٹر نل روڑ کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 1کڑور 37 لاکھ کے خطیر رقم بذریعہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خرچ ہوگی۔افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد چوک میں موجود تھی۔ بعد ازان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کے زیر صدارت ویلج کونسل کے ناظمین ڈرائیور یونین اور تجاریونین کے نمائندوں کا اجلاس ناظم یونین کونسل دروش ٹو قاضی قسور اللہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایس پی اقبال کریم، ایس ایچ او بلبل حسن اور دوسرے عمائدین بھی شریک ہوئے جس میں وزیر اعلیٰ کے متوقع دورہ دروش کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی وضح کی گئی جبکہ مختلف ناظمین نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر وزیر اعلیٰ کے دروش کے دورے کو کامیاب اور تاریخی بنائیں گے کیونکہ وزیر اعلی نے دروش کو تحصیل کا درجہ دے کر دروش کے کیلئے ترقی کے دروازے کھول دئے۔ اجلاس سے سابق ناظم حید ر عباس ، ناظم قسور اللہ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی گل نواز،صدر تجار یونین حاجی شاد محمد، ویلج ناظم عمران الملک ،ناظم وقار احمد، ناظم عبد الصمد ،جنرل سیکرٹری ڈرائیور یونین فاروق علی شاہ ، ویلج ناظم نصیر الدین ، نائب ناظم خوش نواز وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دروش کے مختلف مسائل کے حل میں کر دار ادا کرنے پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوششوں سے دروش میں مختلف سیکٹر ز میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں۔