Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

DHO stresses parents' cooperation during vaccination drive

وہ اپنے آفس کے لان میں ماں اور بچے کے ہفتہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پولیو ایریڈیکیشن آفیسر داکٹر ناصر اور صدر محفل کے فرائض پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعد ملوک نے انجام دی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر رحمت اامان نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس میں ایسے پیدائش سے دو سال تک ایسے بچوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ویکسنیشن کریں گے جو پہلے کسی وجہ سے ٹیکے لگوانے سے رہ گئے ہوں اسی حامل خواتین کو بھی ٹیکے لگوائے جائیں گے جبکہ دو سے پانچ سال کے بچوں کو کیڑے مارگولیاں دی جائیں گی ۔ ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ ماں اور بچے اگر صحت مند ہوں تو صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔ ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ چترال میں ڈیفالڈ ریٹ 14ہے جو کہ 10سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریٹ کو کم کرنے کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2016-17ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جو ہمارے ادارے کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اگست میں اس ریٹ کو کم کرکے 10 لانے کی کوشش کریں گے ۔اس موقع پر ڈاکتر کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ اس سلسلے میں کام کرنے والے اسٹاف کیلئے ایوارڈکا انتظام کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ صدر محفل ڈاکٹر سعد ملوک نے کہا ۔ کہ حاملہ خواتین کو بار بار چیک کرنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے ، اور ماؤں کو اس حوالے انتہائی طور پر حساس ہونا چاہیے ۔ تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسنیشن سے محروم نہ رہے ۔ اس موقع پر چترال میں گیر معیاری چپس اور دیگر اشیاء کی فروخت پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اور لوگوں سے اپیل کی گئی ۔ کہ اُنہیں کھانے سے پر ہیز کریں ۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!