Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Smear campaign against SRSP criticized

چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دروش میں حکومت کی طرف سے فی الحال کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے اور علاقے میں لوگوں کے مسائل حل کرنے اور علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے والا واحد غیر سرکاری ادارہ ایس آر ایس پی ہے جو دن رات خدمات انجام دے رہا ہے ۔ لیکن بعض مفاد پرست عناصر بلیک ملنگ میں نہ آنے کی وجہ سے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اُتر آئے ہیں جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور خود ادارے کے اندر ایک مخصوص ٹولہ موجود ہے جوذاتی سیاسی مفادات کی خاطر لوگوں کو گمراہ کرنے لئے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ادارے کی دلچسپی کو کم کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ ارشاد عالم نے کہا کہ حال ہی میں پی پی آر کے تحت دروش میں ہیلتھ ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر پر ایس آر ایس پی نے منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور مقامی لوگوں کو امید ہے کہ پاکستان غربت مکاؤ فند کے ان منصوبوں سے علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ کئی دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔ کیونکہ ایس آر ایس پی بلا امتیاز عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے اور اسی وجہ سے لوگ اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے دروش کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی آر پراجیکٹ لانچ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ دا کیا اور ڈی پی ایم طارق احمد کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو سے سازشی عناصر کی با توں پر کان نہ دھرنے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!