Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

ٹی ایم اے کی طرف سے اتالیق ٹرانسپورٹ اڈہ کا افتتاح

attaliqانہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ان عہدوں پر آئے ہیں اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موجودہ اڈے کا قیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس اڈے کے قیام سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی ۔ انہوں اڈے کی جائداد کے مالک ونگ کمانڈر ( ر) فرداد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ اڈے کے قیام میں انہوں نے بھر پور تعاون کیا ۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ اڈے میں خواتین کیلئے انتظار گاہ ، ڈرائیوروں کیلئے بیٹھنے کی جگہ اور واش رومز ایک مہینے کے اندر تعمیر کئے جائیں گے اور اس میں مسافروں کی مشکلات کا بھر پور خیال رکھا جائے گا ۔ تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان اور چیرمین ٹیکسیشن کمیٹی عبد الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اڈے سے لوکل ائریاز اور ضلع سے باہر بھی گاڑیاں چلیں گی اور ہم بتدریج اُن کو یہاں لائیں گے ۔ یہ ایک ماڈل اڈہ ہوگا کیونکہ اڈے چترال میں اور بھی موجود ہیں اور اس کا قیام عوام کو ایک منفرد اڈہ فراہم کرنا ہے اور وہ تب ہی ہو سکتا ہے جب یہاں تمام تر سہولیات جو ایگریمنٹ میں موجود ہیں ،عوام کو دیے جائیں ، ونگ کمانڈ ( ر) فرداد علی شاہ نے کہا کہ حکمران و نمایندگان مخلص ہوں تو عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہیں ، یہ اڈہ صوبے کسی بھی اڈے سے رقبے کے لحاظ سے کم نہیں ہے تاہم اس کیلئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوام عرصے سے اس اڈے کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے جو کہ آج شرمندہ تعبیر ہوا۔ صدر تجار یونین حبیب حسین مغل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ انہوں نے خواتین کو گاڑیوں کے انتظار میں شہر کے مختلف مقامات پر انتہائی تکلیف میں دیکھ کر ڈپٹی کمشنر چترال سے اُن کے بیٹھنے کیلئے انتظام کرنے کی د رخواست کی ۔ لیکن شنوائی نہیں ہوئی ۔ جبکہ بازار ائریے میں بھی واش رومز کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے بزرگ شہری اور سابق ممبر جندولہ خان اور ڈرائیور برادری کی طرف سے محی الدین نے خطاب کیا ۔ انہوں نے اڈے کے قیام تحصیل ناظم چترال تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ونگ کمانڈر ( ر ) فرداد علی شاہ دونوں کا شکریہ ادا کیا ۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!