ایم پی اے کا مختلف وادیوں کا دورہ،سکول کا افتتاح،پل اور سڑکوں کے لئے فنڈ کا اعلان

salemاس کے بعد ایم پی اے سلیم خان نے گولین ویلی کا دورہ کرکے عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں عمائیدین علاقہ کے سکول کے لئے مطالبے پر ایم پی اے نے اگلے آنے والے اے ڈی پی میں رقم مختص کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم پی اے سلیم خان نے اویر ارکاری میں ورکر کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران اُنہوں نے پائپ لائن کی بحالی کے لئے5لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔سڑکوں کی مرمت کے لئے فنڈ ز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔اس کے بعد سلیم خان نے بگوشٹ میں ایک تقریب کے دوران مڈل سکول کا افتتاح کیا اور روڈوں کی مرمت کے لئے پانج لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ سیاح ارکاری میں وی سی دفتر کا افتتاح کے موقع پر روڈز کے لئے43لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان اور 23لاکھ روپے سے بننے والی پل اور گرین گودام کا معائنہ کیا اور متعلقہ ادارے کے اہلکاروں کو لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔ ]]>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *