اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹ منیجر قاضی منیر احمد ، پلاننگ افیسر ضیاء الرحمن اورکمیونٹی کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالغفار نے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کا مقصد کمیونٹی اور حکومت کے درمیان حائل وسیع خلیج کو کم کرنا ہے جس کے لئے اس کے عملدرامد کے لئے خاص میکننزم اپنا یا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ طریقہ کار کے مطابق پہلی قسط 30فیصد، دوسری قسط 60فیصد اور آخری قسط 10فیصد کی ہوگی اور منصوبہ جات کی معیار کے ساتھ بروقت تکمیل کے لئے نہ صرف سی ڈی ایل ڈی کے ٹیکنیکل اسٹاف بلکہ متعلقہ محکمہ جات سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے انجینئر بھی نگرانی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل موبلائزیشن کا کام ایس آر ایس پی کی ذمہ داری ہے جسے خوش اسلوبی سے پورا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ضلعے کے طول وغرض میں متاثرہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے اس پراجیکٹ کے باقی منصوبہ جات کے ذریعے کی جارہی ہے۔]]>