یہ سامان مختلف اداروں کی طرف سے متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے چترال سکاؤٹس کو فراہم کئے گئے تھے ۔امدادی سامان میں کمبل ، رضائیاں ، گرم سوئیٹر، کیچن کے سامان اور ترپال شامل ہیں ۔
اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال سکاؤٹس کو آپ کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر ممکن طریقے سے اس مشکل وقت میں آپ کی مدد کریں ۔
متاثرین نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی ہمدردی اور امدادی سامان کی فراہمی پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور سیلاب و زلزلے کے دوران چترال سکاؤٹس کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔ متاثرین نے سیلاب اور زلزلے سے متاثر ہونے والی سڑکوں ، نہروں اور آبپاشی سکیموں کے حوالے سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو آگاہ کیا ۔اور اُن سے اس سلسلے میں اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ۔
کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات دیے جائیں گے اور انشاللہ بتدریج مسائل حل کئے جائیں گے ۔ امدادی سامان بارہ سو خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ۔ جن میں دیگر متاثرین کے علاوہ چترال سکاؤٹس اور آرمی کے ایکس سروس مین شامل ہیں ۔ ]]>