Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Rally backs DC Chitral's action against encroachments

rally The rally, which started from the Kluprish area, passed through the bazaar and was joined by people from all walks of life, including the traders. The “Solidarity with DC rally” was organized by the youth of the town, the DC office stated in a message on twitter. The participants of the rally were carrying banners stating that the people of Chitral pay tributes to DC Osama for his extraordinary administrative services and other public friendly steps. The deputy commissioner later also addressed the participants of the rally. چترال ( بشیر حسین آزاد) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری چترال میں تجاوزات کے خلاف مہم پر سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں ایک ریلی منعقد کی جوکہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جس سے نو جوانانَ چترال اور چترال یوتھ کلب کے رہنما مسعود الرحمن ، رضی الدین، سرور سُروراورگل آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جو قدم اٹھائی ہے، چترال کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ اس مشن میں اکیلے نہیں بلکہ چترال بھر کے عوام کو اپنے شانہ بشانہ موجود پائیں گے۔مقر رین نے اپنے خطاب میں تجاوزات کا دائرہ پورے چترال میں پھیلانے ، کرپشن، ملاوٹ، سر کاری محکموں میں بے ضاتگیوں اور دیگر عوامی مسائل کے خاتمے پر زور دیا۔ریلی کے دوران پُرجوش انداز میں، ڈپٹی کمشنر قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، تجاوزات نا منظور، ملاوٹ نا منظور، کرپشن نا منظور کے نعرے لگائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے اپنے عملے کے ساتھ جلسے میں شرکت کی اور جلسے کے منتظمین اور شرکاء جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور شر کا کو یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چترال کے اندر فلاحی کام اسی زورو شور سے جا ری رہیں گے۔انہوں نے شرکاء جلسہ سے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی تعاون اور حمایت اسی طرح چترال انتظامیہ کے ساتھ رہا تو انشا ء اللہ ہم یہ مسائل آسانی سے حل کریں گے۔ آخر میں اسٹیج سکرٹری فضل الرحمن شاہدؔ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ dc]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!